ہوسکتا ہے الیکشن ایک سال کے لئے مؤخر ہو جائیں، منظوروسان

اکتوبر اور نومبر رواں سال کے بڑے خطرناک مہینے ہیں، منظوروسان

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے الیکشن ایک سال کے لئے مؤخر ہوجائیں۔

اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر رواں سال کے بڑے خطرناک مہینے ہیں۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے الیکشن 2023 میں ہوں گے، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لئےمؤخر ہو جائیں۔

رہنما پی پی پی نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ اب بہت سے نئے نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے، اور کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ اب حکومت بھی متحرک ہوگی اوراسٹیبلشمینٹ بھی، اب سب واپس آئیں گے کوئی باہر نہیں بچے گا۔

ppp leader

MANZOOR WASAAN

Tabool ads will show in this div