کراچی سے ڈیڑھ ماہ بعد ٹرین سروس آج سے بحال

چار ریل گاڑیاں بدھ سے شروع ہوں گی
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

ملک ميں بارشيں اور سيلاب ( Flood 2022 ) کے باعث بند ریلوے سروس ( Pakistan Railways ) کو آج بروز اتوار 2 اکتوبر سے ڈیڑھ ماہ بعد بحال کرديا گيا ہے۔ آج دو ٹرینیں چلائی جا رہی ہے۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج بروز اتوار دو اکتوبر سے دو ریل گاڑیاں، جب کہ چار ریل گاڑیاں بدھ سے شروع ہوں گی۔ ریلوے سروس بحال ہونے پر قلی برادری نے بھی خوش کا اظہار کیا ہے۔

آج کراچی کینٹ اسٹیشن ( Karachi Cantt Stations ) سے دو ریل گاڑیاں روانہ ہوں گی۔

صبح 10 بجے رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی۔ رحمان بابا ایکسپریس فیصل آباد، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔ پشاور سے روانہ ہونے والی خیبر میل آج دوپہر کو کراچی پہنچے گی۔

مسافر ریل 1500 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ مسافر زیادہ ہونے کے باعث ریل گاڑی میں چار اضافی بوگیاں لگائی گئیں۔ نواب شاہ سے صادق آباد تک ٹرین کم رفتار سے گزاری جائے گی۔ جس کی وجہ سے رحمان بابا ایکسپریس پشاور تک کا سفر 31 گھنٹے میں طے کرے گی۔

دوسری جانب کراچی سے آج دوسری ٹرین خیبر میل رات سوا 10 بجے پشاور روانہ ہوگی۔ خیبر میل براستہ ساہیوال، لاہور اور راولپنڈی پشاور پہنچے گی۔

قراقرم ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس بدھ سے بحال ہوگی۔ واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث 26 اگست سے ریلوے ٹریک غیرفعال تھے۔

خواجہ سعد رفیق کا اعلان

قبل ازیں جمعہ 30 ستمبر کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کو کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے گا، تمام ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ سفری دورانیے کا جائزہ 30 روز کے بعد دوبارہ لیا جائے گا اور اسے بتدریج کم کیا جائے گا۔

سیلاب کے باعث مسافر ٹرینوں کی بندش سے محکمہ ریلوے کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔

PAKISTAN RAILWAYS

FLOOD 2022

RAILWAYS FARE

Tabool ads will show in this div