وزیراعظم نے سیلاب کی آڑ میں مہنگائی کا نوٹس لے لیا

متاثرین کو امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس ہوا، شہبازشریف نے متاثرین کو امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کردی، سیلاب کی آڑ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے متعلق اجلاس میں کہا کہ متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومتوں سے تعاون کیا جائے، اشیاء خور و نوش کی قیمتوں کے تعین میں مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے۔

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو ادائیگیوں میں کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کا حکم دیا اور کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں این ایف آر سی سی حکام نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے سیلاب زدگان میں امدادی اشیاء اور امدادی رقوم کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، کوآرڈینیٹر نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر میجر ظفر اقبال، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

PM SHAHBAZ SHARIF

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div