اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا بلاجواز ہے، وفاقی وزیر داخلہ

کسانوں نے ریڈ زون کی طرف مارچ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ٹیوب ویلز بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جاچکا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا ریڈ زون ریڈ لائن ہے جہاں کسان یا کسی گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید جانئے: کسان اتحاد اور وفاق کے مذاکرات ناکام، رانا ثناءاللہ کو آخری وارننگ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج کسان اتحاد سے ملاقات میں صورتحال سے آگاہ کیا، زرعی ٹیوب ویل کے بجلی بلوں میں کمی کیلئے کابینہ کمیٹی کام کررہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا پیر کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور تمام تجاویز پر غور کرے گی، حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے۔

FEDERAL INTERIOR MINISTER

RANA SANAULLAH

Tabool ads will show in this div