لوئر دیر میں کوچ کو حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد زخمی

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

لوئر دیر میں مسافر کوچ برساتی پانی میں بہہ کر حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے میں خواتینس میت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لوئر دیر کے علاقے تالاش خوڑ میں مسافر کوچ برساتی پانی میں بہہ کر حادثے کا شکار ہوئی اور ندی میں جاگری، واقعے میں بچوں اور خواتین میت 16 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو تالاش اسپتال سے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریکوری ٹیم نے گاڑی کو پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ پانی سے نکال لیا اور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

khyber pakhtunkhwa

lower dir

Tabool ads will show in this div