کانگو: امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

حوالدار بابر صدیق کا تعلق شکرگڑھ سے تھا
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید بابر صدیق منی بوئے میں مستقل آپریشن بیس کے گارڈ کمانڈر تھے۔

دہشت گرد گروپ کے 6 افراد ہتھیار ڈالنے کے بہانے آپریشنل بیس پر آئے اور چیک پوسٹ پر پہنچتے ہی فائرنگ شروع کردی، گولی حوالدار بابر صدیق کے سر میں لگی جو طبی امداد کے دوران جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 35 سالہ حوالدار بابر صدیق شکرگڑھ کے رہائشی تھے جنہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک پاک فوج کے 171 سپوت عالمی امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔

Pakistan Army

congo

ISPR

UN PEACEKEEPER

Tabool ads will show in this div