سوشل میڈیا پر اداکارہ سائرہ یوسف بن کر گمراہ کرنے والا بہروپیا بے نقاب

ملزم نے 2019 سے اداکارہ کے نام پر اکاؤنٹ بنا رکھا تھا

ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے اداکارہ سائرہ یوسف کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والا پکڑا گیا۔

مائیکو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف معروف اداکارہ سائرہ یوسف کے نام سے ایک اکاؤنٹ سے فعال تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے معاملے کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کجہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے اور اسے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی سے چلایا جارہا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے میاں نعیم حراست میں لے لیا۔

میاں نعیم تحریک انصاف کا کارکن ہے۔ ملزم نے 2019 سے اداکارہ کے نام پر اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، میاں نعیم نے پکڑے جانے کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ٹویٹر

SYRA YOUSUF

samaa life style

محمد جبران Oct 02, 2022 01:36am
اعتراف جرم شایع کریں
Tabool ads will show in this div