عالمی مارکیٹ میں سونا سستا اور پاکستان میں مہنگا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہوگئی

مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر سستا ہوکر 1661 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام میں اضافہ دیکھا گیا۔

ہفتے کے روز مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکگ 25 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کے دام 1560 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div