کراچی والوں نے 10 روز میں کتنا میونسپل ٹیکس جمع کرایا؟

6 لاکھ صارفین نے میونسپل ٹیکس میں جمع کرائے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

مستعفی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کہ 10 دن میں چھ لاکھ صارفین نے پانچ کروڑ روپے میونسپل ٹیکس میں جمع کرائے ہیں.

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضی وہاب نے کہا کہ اب تک میرا استعفا منظور نہیں ہوا، اس لیے قانونی طور پر اب تک ایڈمنسٹریٹر میں ہی ہوں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ جب انسان دل سے محنت کرتا ہے، جب ادارے پیروں پر کھڑے ہوتے نظر آتے ہیں، تو پھر امید جاگتی ہے ماضی میں جو ادارے کہتے تھے اختیار نہیں، اب وہ ادارے کراچی میں کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ماضی میں کراچی والوں سے 200 سے5 ہزار روپے تک ٹیکس لیا جاتا تھا، ہم نے میونسپل ٹیکس کم کرکے 50 روپے کیا، ماضی میں یہ ٹیکس جمع ہوتا تو اختیارات کا رونا نہ پڑتا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ وسیم اختر پورے سال میں جو میونسپل ٹیکس جمع کرتے تھے ہم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ سے لیا۔ کے پی ٹی نے میونسپل ٹیکس کی مد میں 23 کروڑ دئیے۔ جس سے آئی سی آئی برج اور دیگر سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر ہوتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے، کراچی میں ایک سو دس پیڈسٹرین برج ہیں، ان اجڑے ہوئے پیڈسٹرین برج کی مرمت کا کام جاری ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کے الیکٹرک کے جن صارفین نے بجلی کا بل دیا وہ میونسپل ٹیکس سے متفق ہیں۔ دس دن میں 6 لاکھ صارفین نے پانچ کروڑ روپے میونسپل ٹیکس میں جمع کرائے ہیں۔

کراچی

MURTAZA WAHAB

KMC CHARGES

Mehjabin usman Oct 01, 2022 10:42pm
Bijli k bill mai mojod municipalty ka bill na den tu bijli kat den gey. Is ley zaber dasti kmc ka bill bhi ada krna hum ghareeb awam ki majbori hay
Tabool ads will show in this div