ہائی پروفائل کیسزکی پیروی کرنےوالےنیب کےپراسیکیوٹرزمستعفی

استعفےنیب ہیڈکوارٹرارسال کردئیے

نیب کراچی کے 2 سینئر پراسیکیوٹرز نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

نیب پراسیکیوٹر ریاض عالم اور شہباز سہوترا نے اپنے استعفے نیب ہیڈکوارٹر ارسال کردیے۔

دونوں نے پراسیکیوٹرز نے استعفوں کی تصدیق کردی ہے۔پراسیکیوٹر ریاض عالم کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

دونوں پراسیکیوٹرز احتساب عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ میں ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کررہے تھے۔

ان کیسز میں ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن، سراج درانی سمیت اہم ترین کیسز شامل تھے۔دونوں پراسیکیوٹرز 4 سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

NAB court

Tabool ads will show in this div