عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے دانیہ کی سپریم کورٹ میں درخواست

عامر لیاقت کے بچے اور سابقہ بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہو چکے ہیں۔ دانیہ کا موقف

مرحوم اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ان کی بیوہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ بی بی نے مرحوم کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

متعلقہ خبر؛ دانیہ کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج،مجسٹریٹ اور سیکرٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دانیہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں، عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لواحقین کا پوسٹ مارٹم سے انکار کیوں؟

عامر لیاقت کی بیوہ کا موقف ہے کہ عامر لیاقت کی سابق بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، عامر لیاقت کے بچے اور سابقہ بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہو چکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سندھ ہائی کورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے۔

aamir liaquat hussain

AAMIR LIAQUAT HUSAIN

tooba aamir

dania

Tabool ads will show in this div