ناسا کی خطرناک طوفان ’ای این‘ کی خلا سے بنائی گئی ویڈیوجاری

پانچ سو سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
<p>بشکریہ بزنس انسائڈر انڈیا</p>

بشکریہ بزنس انسائڈر انڈیا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا ) ( NASA ) نے خطرناک سمندری طوفان “ ای این“ ( Ian ) کی خلا سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو جاری کردی ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندری طوفان ’ای این‘ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا پہنچ گیا ہے۔

!][)https://twitter.com/NASA/status/1575987830412742659?s=20&t=5Gscmvj5PSSunlIFtKKaHw(

رپورٹس کے مطابق ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، جب کہ سمندری طوفان سے سڑکوں، گلیوں میں پانی بھر گیا اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔

سمندری طوفان کے باعث دو لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوئے۔ دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں ’ای این‘ سے مرنے والوں کی تعداد تینتیس ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر اموات سیلاب میں ڈوبنے سے ہوئیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق فلوریڈا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا پانچ سو سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

طوفان کی شدت کے باعث پروازیں منسوخ رہیں۔ اس دوران بجلی معطل اور فصلیں متاثر ہوئیں۔ تباہی اور کاروبار بند ہونے سے امریکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، جس کا ابتدائی تخمینہ چالیس ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

ناسا نے خطرناک سمندری طوفان کی خلا سے ریکارڈ ویڈیو جاری کردی۔

nasa

FLORIDA HURRICANE

IAN HURRICANE

Tabool ads will show in this div