قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ سیگفرائیڈ ایکمین پاکستان پہنچ گئے

کراچی میں جاری سینئر ہاکی ٹیم کیمپ کا حصہ بنیں گے

پاکستان ہاکی ٹیم کے بین الاقوامی کوچ سیگفرائیڈ ایکمین پاکستان پہنچ گئے۔

ہفتے کی صبح پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکریٹری جنرل حیدر حسین نے جناح ایئرپورٹ کراچی میں کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا استقبال کیا۔

اگست می کامن ویلتھ گیمزختم ہونے پرایکمین انگلینڈ سے اپنے گھر چلے گئے تھے۔

سیگفرائیڈ ایکمین کراچی میں جاری سینئر ہاکی ٹیم کیمپ کا حصہ بنیں گے۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ایپوہ ، ملائشیا میں یکم تا 10 نومبر کھیلا جائےگا۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ،جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ اور کینیڈا شامل ہیں۔

Pakistan Hockey

Tabool ads will show in this div