پاک انگلینڈ سیریز،قومی ٹیم کو مختلف کھلاڑیوں کوآزمانےکاموقع ملا،شان ٹیٹ

انگلینڈ کے ساتھ سیریز شاندار رہی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز شاندار رہی اور مختلف کمبینیشن آزمانے کا موقع ملا۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ میچ میں ہم نے ڈیتھ اوورز میں اچھی باؤلنگ کی تاہم ٹی 20 کرکٹ میں اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے۔

شان ٹیٹ نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آخری میچ میں اچھی باؤلنگ کریں۔

باؤلنگ کوچ نے پراعتماد انداز میں کہا کہ پاکستان کے تمام باولرز بہترین ہیں اور کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی 20 میچوں کو سیریز تین ، تین سے برابر ہے۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا۔ نوجوان بیٹر حیدر علی کو طبعیت ناسازی کے باعث اسپتال لے جایا گیا اوررات کو اسپتال میں رہے ہیں۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

SHAN TAIT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div