فواد خان اور وسیم اکرم کی ایک جھلک :دیکھیں

پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا۔

نئی آنے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری ، فلم کے نئے ٹیزر میں بینک واردات کے سینز کے علاؤہ فواد خان اور وسیم اکرم کی بھی جھلک بھی شامل ہے۔

نئی آنے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی جو کہانی ہے بینک وارداتوں کی معلوم ہو رہی ہے۔ فلم کے دوسرے ٹیزر کو بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

اس فلم کے پہلے ٹیزر میں گوکہ فلم کی کہانی کے حوالے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ فلم بینک میں واردات کے حوالے سے ہوگی۔ فلم کے پہلے ٹیزر میں جوتوں کے شوٹس، فلم کے کرداروں کے بھگانے کے شوٹس کسی واردات کی منظر کشی کے شوٹس سمیت شامل تھے ۔ تاہم پہلے ٹیزرمیں فلم کام کرنے والے فنکاروں کی پہچان مشکل تھی ۔

اب منی بیک گارنٹی کے دوسرے ٹیزر میں بھی فلمی شائقین کے لئے کچھ ہنٹس دی گئ ہیں۔ اس ٹیزر میں ایک جھلک وسیم اکرم اور ایک جھلک فواد خان کی دکھائی دے رہےہیں۔

اس میگا کاسٹ فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم انکی اہلیہ شنیرا اکرم ، کرن ملک، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک، عدنان جعفر، شفاعت علی، مرحوم احمد بلال اور شایان خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم اگلے برس اکیس اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

wasim akram

FAWAD KHAN

ayesha omar

Upcoming Movie

Money Back Guarantee

Tabool ads will show in this div