پہلی سہ ماہی میں ڈائریکٹ ٹیکس محاصل میں41 فیصد اضافہ

جولائی تک ستمبر 1635 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جمع ہونے والے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں 1609 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 27 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا اور ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق ستمبر میں 685 ارب روپے کا نیٹ ٹیکس ریونیو حاصل ہوا جبکہ 684 ارب روپے تھا۔ ستمبر 2021ء کی نسبت ستمبر 2022ء میں 27 فیصد زیادہ ریونیو جمع ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پٹرولیم پر زیروسیلز ٹیکس، درآمدات میں کمی اور سیلاب کے باوجود ٹیکس ریونیو میں بہتری آئی اور پہلی سہ ماہی میں ڈائریکٹ ٹیکس محاصل میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 84 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے جبکہ گزشتہ سال جولائی تا ستمبر 62 ارب روپے کے ریفنڈز دیئےگئے تھے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 35 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ ریفنڈز جاری ہوئے۔

ایف بی آر نے جولائی تا ستمبر 1635 ارب روپے ٹیکس جمع کیا اور 84 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔

fbr

tax target

Tabool ads will show in this div