پیٹرول 12.63 اور ڈیزل 12.13 پیسے فی لیٹر سستا

اسحاق ڈار نے پہلی ہی پریس کانفرنس میں عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اسحاق ڈار کا کہا ہے کہ پیٹرول 12.63 اور ڈیزل 12.13 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12.63 روپے، ڈیزل 12.13 روپے، مٹی کا تیل 10.19 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10.78 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 237.43 سے کم ہوکر 224.80 روپے، ڈیزل کی قیمت 247.43 سے کم ہوکر 235.30 روپے، مٹی کا تیل 202.02 روپے سے کم ہوکر 191.83 روپے اور لائٹ ڈیزل 197.28 سے کم ہوکر 186.50 روپے پر آجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی، اب ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر 2022ء تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور تاجروں کی جانب سے سیلاب کی صورتحال اور دیگر مشکلات کے سبب ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کی درخواست کی جارہی تھی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ستمبر کے مہینے میں 685 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جبکہ اس سہ ماہی میں 1635 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جبکہ ہدف 1609 ارب روپے تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ یکم جولائی سے 30 ستمبر تک 84 ارب روپے کے ریفنڈز دیئے گئے جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں 62 ارب روپے کے ریفنڈ دیئے گئے تھے۔

Ishaq Dar

petrol price

Tabool ads will show in this div