کراچی واٹر بورڈ میں ایک ہی دن میں دو اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیاں

سید صلاح الدین ایم ڈی اور اسد اللہ خان سی او او تعینات، نوٹیفکیشن جاری

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایک ہی دن میں 2 اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں کردی گئیں، سید صلاح الدین منیجنگ ڈائریکٹر جبکہ اسد اللہ خان کو سی او او تعینات کردیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید صلاح الدین کو 4 سال کیلئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) / چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا ہے۔

سید صلاح الدین گریڈ 19 کے پی اے ایس افسر ہیں، گزشتہ دنوں صوبائی کابینہ نے ان کی بطور سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سید صلاح الدین پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے طور پر بھی کام جاری رکھیں گے، مستقل پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تک یہ عہدہ ان کے پاس رہے گا۔

دوسری جانب سابق مینجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کو 3 سال کیلئے واٹر بورڈ کا نیا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا۔ سیکریٹری بلدیات سندھ نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اسد اللہ خان ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، وہ اسی سال مئی میں اس عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

Syed Salahuddin

SOHAIL RAJPUT

KW&SB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div