سی سی ٹی وی کے بغیرایکسچینج کمپنیزٹریڈنگ نہیں کرسکتیں،اسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک کا فاریکس ٹریڈنگ کے حوالے سے سخت فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے ايکسچينج کمپنيز کو سی سی ٹی وی کے بغير ٹريڈنگ سے روک ديا۔

مرکزی بینک کی جانب سے ايکسچينج کمپنيز کو دو ماہ کے بجائے 6 ماہ کی سی سی ٹی وی ريکارڈنگ محفوظ رکھنے جبکہ سی سی ٹی وی خراب ہونے کی صورت میں کرنسی کی ڈیلنگ نہ کرنے کی ہدايت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز کو آپس میں لین دین،سیٹلمنٹ کیش میں کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیزآپس میں لین دین،سیٹلمنٹ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک منی چینجرز سے عوام کو کرنسیزکی خریداری بھی بینک اکاؤنٹ سے مشروط کرچکا ہے۔

دوسرے جانب چئیرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مشاورت کے بغیر فیصلہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے فیصلے پر حیرت ہوئی،کاروبار کرنا مشکل ہوجائے گا

MONEY EXCHANGE

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Tabool ads will show in this div