ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10روپے 34 پیسے کمی

حکومت نے اکتوبر کیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10روپے 34 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت201روپے مقرر کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ ماہ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2374روپے 25 پیسے مقرر کردی گئی جو ستمبر میں 2496 روپے تھی۔

OGRA

LPG Price

Tabool ads will show in this div