آڈیو لیکس سے سائفر بیانیے کو تقویت مل رہی ہے،فواد چوہدری

نیب قانون ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے،رہنما تحریک انصاف

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس مختلف ٹوٹے جوڑ کر بنائی جا رہی ہیں تاہم اس سے سائفر بیانیے کو کوئی نقصان نہیں ہورہا بلکہ تقویت مل رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی بریت کیخلاف نیب سے کچھ نہیں ہونا، تحریک انصاف معاملہ سپریم کورٹ لے کر جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلین چٹ کیسے مل گئی؟ سپریم کورٹ کو بتائیں گے نیب اپیل نہیں کرے گا،اس کا چیئرمین حکومت نے لگا رکھا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام پاکستانی سمجھتا ہے اس نظام میں اس کیلئے کوئی ریلیف نہیں، ہمارے پاس دو راستے ہیں یا سسٹم کے ساتھ صلح کرلیں یا مزاحمت کریں، لوگوں کو باہر نکلنا پڑے گا،لوٹا گیا پیسہ عمران خان یا پی ٹی آئی کا ذاتی نہیں۔

fawad chaudhary

AUDIO LEAKS

Tabool ads will show in this div