مردان: پولیس اسٹیشن چورہ کے قریب خود کش دھماکا

حملہ آور ہدف تک پہنچنے سے قبل دھماکے سے ہلاک

مردان میں نماز جمعہ سے قبل تھانہ چورہ کے قریب خودکش حملہ آور ہدف تک پہنچنے سے قبل دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن چورہ سے چند سو گز کے فاصلے پر کھیتوں میں چھپے خودکش حملہ آور کا جیکٹ پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق تھانہ اور عملہ محفوظ رہا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور کا نشانہ پولیس اسٹیشن تھا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور بمبار کے اعضاء اور دیگر شواہد اکٹھے کئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک 17 سالہ نوجوان کا شناختی کارڈ ملا ہے۔ پولیس نے خودکش بمبار کے اعضاء کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ڈی پی او عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خودکش حملہ آور کا ہدف پولیس اسٹیشن تھا تاہم حمہ آور ہدف تک پہنچے سے قبل تھانہ کے قریب کھیتوں جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

bomb blast

KP police

Tabool ads will show in this div