یقین ہے کہ ماہرہ ہم ایوارڈز میں زیب تن کیے جانے والے تمام ڈریسزعطیہ کر دیں گیں

سوشل میڈیا صارف کا ماہرہ خان پر طنز ، جواب میں ماہرہ خان نے بھی اپنا غصہ نکال دیا ۔

ہم ایوارڈز کی تقریب میں زیب تن کیے جانے والے چاروں ڈریسز پاکستانی اسٹار ماہرہ خان سیلاب متاثرین کو عطیہ کردیں گی، جس کے بعد سب اچھا ہوجائے گا۔ ٹوئٹرصارف پرماہرہ خان بھی برس گئیں۔

ماہرہ خان نے Rafia Zakaria کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ۔ ہمارے ملک فن کار کبھی بھی ٹھیک نہیں کرتے۔ میں اپنے حصے کا کام کرتی رہوں گی ۔ چاہیے آپ کو خوش کرئے ۔ اگر میں کسی چیریٹی کے کام کی تصاویر لوں گی تو یہ شو آف ہو گا یا دکھاو ہوگا ۔ یہ نفرت کے الفاظ کبھی نہیں ختم ہونگے ۔ آپ اپنا کام کریں میں اپنا کام کروں گی۔

ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے ماہرہ خان کے ٹیکس گوشواروں کے حوالے سے تفصیل بھی شیئر کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم نے کسی ایک بھی فن کار کو سیلاب زدہ علاقے میں نہیں دیکھا ، ہاں جہاں آپ لوگ ہونگے تصاویر لیں جائیں گی ۔ ایسے دکھاو کی فکر نہ کریں ۔

ایک صارف نے ہم ایوارڈز کی تصاویر کے ساتھ سیلاب میں مدد کرتے غیر ملکیوں کی تصاویر کو شیئر کیا ، اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ فن کار تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں۔

ماہرہ اوررافیہ کی ٹویٹ پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ رافیہ گذشتہ کئی دنوں سے ہم ایوارڈ کی تقریب کے حوالے سے اپنی تنقیدی رائے کا اظہار ٹویٹر کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کر رہی ہیں۔

ٹویٹر

Mahira Khan

HUM AWARDS

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

Tabool ads will show in this div