طویل ترین مشترکہ عمر کا عالمی ریکارڈ بنانے والے 12 بہن بھائی
سب کی عمر ملاکر 1000 سال سے بھی زیادہ ہے
اسپین میں 12 بہن بھائیوں نے طویل ترین مشترکہ عمر کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان بہن بھائیوں میں 7 بھائی اور 5 بہنیں شامل ہیں جن کا تعلق اسپین کے علاقے مویا سے ہے، ان تمام بہن بھائیوں نے اپنا بچپن مویا میں گزارا اور اب بھی وہیں مقیم ہیں۔
ان تمام بہن بھائیوں کی عمریں 76 سے 97 برس کے درمیان ہیں اور مشترکہ طور انکی عمر 1058 سال اور 249 دن بنتی ہے۔
اس فیمیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اس کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے۔
ان بہن بھائیوں میں سب سے طویل عمر رکھنے والے جوز ہرنینڈس دسمبر میں 98 برس کے ہوجائیں گے جبکہ سب کم عمر لوئس ہرنینڈس اپریل میں 76 برس کے ہوئے ہیں۔
spain
Highest combined age
تبولا
Tabool ads will show in this div