پسوری کے گلوکار کا نام دنیا کے 100 بااثر افراد میں شامل
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور ترین گانے Pasoori کے گلوکار علی سیٹھی نےٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔
علی سیٹھی نے اپنی کامیابی کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی۔ پوسٹ کوکیپشن دیتے ہوئے علی سیٹھی نے لکھا 2022 کی ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔
امریکی نیوز میگزین ٹائم سال دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست مرتب کرتا ہے جو کہ سالانہ طور پر جاری کی جاتی ہے۔
ٹائم 100 دنیا کے سب سے زیادہ بااثر لوگوں کے سابقہ گروپ ہے ۔
جبکہ ٹائم TIME 100 Next کی فہرست دنیا کو متاثر کرنے والے ابھرتے ہوئے رہنماؤں کے لیے جاری کی جاتی ہے۔
علی سیٹھی گائیکی نے اپنی پرانی تصویر کے فوٹوگرافر اور ڈریس ڈیزائنر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی تحریر ، ان کی بنائی ہوئی تصویر اور ان کے ڈیزائن کیے ہوئے ڈریس، ان سب کے ساتھ فہرست میں شامل ہونا میرے لیے باعث فخر اور بے حد خوشی کی بات ہے۔
علی سیٹھی کے گانے پسوری کو یوٹیوب کے 400 ملین کے قریب ویوز ملے ہیں اور یہ دنیا بھر میں وائرل ہو چکا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ہندوستان میں اس گانے کے مداحوں کی کافی تعداد موجود ہے۔
ٹائم میگزین کے آرٹیکل میں بیان کیا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کی عظیم صلاحیت کے مالک ہیں ۔ وہ اپنی آواز اور فنکارانہ صلاحیت کے ذریعے علاقائی موسیقی کو نئے انداز میں پیش کرتے ہیں۔
علی سیٹھی کو مداحوں اور دوستوں کی جانب سے ’**ٹائم 100 نیکسٹ‘** کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔