کیا فواد خان اور حمزہ علی عباسی اصل میں بھی دوست ہیں؟

انٹرویو کے دوران حمزہ علی عباسی اور فواد خان کی نوک جھونک اور تکرار۔

پاکستانی کی سب سے بڑی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے حوالے سے مزاحیہ انٹرویو، جس میں فلم کے مرکزی کرادر مولا اور نوری آمنے سامنے ۔ تاہم اصل زندگی میں کیا فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے حوالے سے بھی مزیدار انکشافات سامنے آگئے۔

فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی آف اسکرین دوستی:

فلم کی تشہیری انٹرویو کے دوران فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہیرو اور ولن آمنے سامنے ،،، فواد اور حمزہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ انٹرویو دیا۔ جس میں پوچھا گیاکہ کیا فلم میں آپ دونوں مولا اور نوری ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں تو کیا حقیقت میں ایسا ہی ہے ؟؟

اس پر فواد خان نے جواب دیا کہ ہاں فلم میں ہم دونوں کا اٹ کتے دا ویر اے ۔۔ لیکن ہم اچھے دوست ہیں فواد خان کا جواب ۔ حمزہ نے فواد کا ہاتھ پکڑتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں ۔ جس پر فواد ان کو گھورکر دیکھنے لگے ۔ ابھی دوستی کی بات چل رہی تھی کہ اسی دوران انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ دونوں اکھٹے ناشتہ بھی کرتے ہونگے تو آپ دونوں کا فیورٹ ناشتہ کیا ہے ؟؟

جس کا جواب دونوں نے ایک ساتھ دینا شروع کر دیا۔ اس پرحمزہ نے فواد کو کہا کہ آپ بولیں پہلے ۔۔ پھر دونوں نے ایک ساتھ جواب دیا توحمزہ نے کہا کہ ہاں سوال مجھ سے تھا۔ فواد نے کہا ہاں کیونکہ کھانے کا شوق بھی آپ کو ہے ، فلم میں میک اپ کا ٹائم بھی سب سے زیادہ آپ ہی کھاتے تھے ۔ پیزا بھی آپ ہی کھاتے تھے ۔

پھر حمزہ نے کہا کہ سوال تو مجھ سے تھا فواد : لیکن فلم کا ہیرو تو میں ہوں ۔

حمزہ: تو ولن تو میں ہوں ۔

فواد : فلم کا نام دی لیجنڈ آف مولا جٹ ہے ناٹ نوری نتھ ۔

حمزہ نے کچھ سوچتے ہوئے کہا : لیکن پیارے افضل تو میں ہوں ۔

فواد : کیا مطلب اس بات کا میں پیارا نہیں ہوں کیا؟

حمزہ نے آہ بھرتے ہوئے کہا : ہاں پیارا ہے تو ۔۔

جس پر فواد نے تیزی میں کہا کہ یہ فزیک بنانے کے لیے ۔۔ اس بات پر حمزہ نے فواد کو ٹوکا کہ پرواز ہےجنون ۔ میری فلم تھی اس میں میں بھی پیارا آیا تھا شیو کرکے ۔

فواد نے کہا کہ دو تین فلمیں کیا کر لیں ، دماغ خراب ہوگیا۔

پھران دونوں کی تکرار ہونے لگی ۔۔ تو فواد نے پوچھا کہ ناشتے کا پوچھا بتائیں ، فلم بتانے لگ گئے ۔ جس پر حمزہ نے معصومیت سے جواب دیا انڈہ، ٹوسٹ ۔

فلم کے شاوٹ آوٹ کے دوران حمزہ کو فواد مسلسل روکتے رہے اور یہ گیت گنگنایا ۔۔

میں صبح کو انڈہ اور ٹوسٹ کھاتا ہوں

میں خوبصورت آدمی بننا چاہتا ہوں ۔۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر سے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے کو تیار ہے۔

Hamza Ali Abbasi

Pakistani cinema

FAWAD KHAN

The Legend of Maula Jatt

Upcoming Movie

Tabool ads will show in this div