حیدرآباد میں بینک کا کیش لوٹنے والے 3 مبینہ ڈاکوؤں کراچی سے گرفتار

پولیس نےلوٹی گئی کچھ رقم بھی برآمد کرلی

حیدرآباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بینک کا کیش لوٹنے والے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق بینک کا کیش لوٹنے کا منصوبہ ڈرائیور اور وین گارڈز نے کراچی سے ہی تیار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق این فائیو شاہراہ پرڈاکو واردات کے بعد کراچی ہی روانہ ہو گئے تھے۔

ایس ایس پی حیدرآباد کےمطابق مبینہ گرفتار ڈاکوؤں سے پولیس نے ڈکیتی کردہ رقم میں سے کچھ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف کارروائی وین کے ڈرائیور اور گارڈ کی نشاندہی پر کی گئی۔ وین کے ڈرائیوراورگارڈ کوپولیس نے شک کی بنیاد پر پہلے دن ہی حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی تھی۔

واقعے کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے چھلگری میں درج کرلیا تھا۔

درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق این 5 قومی شاہراہ پر ڈاکو کیش لے جانے والی گاڑی میں موجود بینک کے 15 کروڑ 29 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر میں ڈاکو رقم کے ساتھ 2 پستول، 1 رپیٹر اور 1 شارٹ گن کے ساتھ وین کی چابی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

لوٹی جانے والی رقم کراچی سے بینک کے ریجنل ہیڈکوارٹر سے مورو برانچ بھیجی جا رہی تھی۔

یہ واقعہ بدھ کی صبح 9 بجے قومی شاہراہ ٹنڈو سعید خان موڑ کے قریب تھانہ چھلگری کی حدود میں پیش آیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ وین سے ڈاکو 6 کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے تھے تاہم ایف آئی آرمیں 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کی ڈکیتی رپورٹ ہوئی۔

پولیس کے مطابق 8 مسلح افراد 6 کروڑروپے کے ساتھ گاڑی کے گارڈز کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ بینک کی کیش وین میں کیش کے 6 بکسے میں موجود تھے جن میں سے مسلح ڈاکو صرف 3 بکس لے جانے میں کامیاب ہوگئے اور ان بکسوں میں 6 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔

Crime

hyderabad

bank dacoity

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div