ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان بھارتی چیف آف ڈیفنس مقرر

جنرل انیل سیکریٹری دفاع کے فرائض بھی انجام دینگے

بھارت کی حکومت نے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے 9 ماہ بعد ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو دوسرا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارت کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ انیل چوہان عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ فوجی امور کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں گے۔

اس سے قبل دسمبر 2021 میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 61 سالہ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان مئی 2021 میں ریٹائرمنٹ سے قبل اہم ترین ایسٹرن کمانڈ کے چیف تھے۔ جنرل انیل چوہان نے آج بروز جمعہ 30 ستمبر کو اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔

رائٹرز کے مطابق بھارت میں اگلے ڈیفنس چیف کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کے کئی مہینوں بعد ان کا تقرر کیا گیا ہے۔

جنرل بپن راوت نے بھارت کے آرمی چیف کے فرائض سرانجام دینے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا منصب سنبھالا تھا۔

قبل ازیں بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ جنرل بپن راوت، اپنی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر 11 افراد کے ہمراہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ولنگٹن (نیلگری ہلز) میں اسٹاف کورس کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کے لیے جا رہے تھے، اس وقت بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

Indian military

General Bipin Rawat

INDIAN DEFENCE CHIEF

GENERAL ANIL CHAUHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div