کوہلو:دکان میں دھماکا،1جاں بحق،20 زخمی

12 زخمیوں کی حالت تشویشناک

کوہلو کے مرکزی بازار میں حلوائی کی دوکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوگئے۔

جمعہ کی صبح بلوچستان کے شہر کوہلو کے مرکزی بازار میں حلوائی کی دکان میں دھماکا ہوا۔

ایس ایچ او سٹی کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال نے بتایا کہ 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کو ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیا۔ کوہلو کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج کچھ زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

کوہلو میں دھماکے کے بعد پولیس،لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔

صوبائی وزیرتعلیم میر نصیب اللہ مری ڈی ایچ کیواسپتال پہنچ گئے۔ انھوں نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت جاری کی۔

ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

BALUCHISTAN

kohlu

Tabool ads will show in this div