کراچی:موسم کےحوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

اکتوبر میں گرمی کی لہر آنے کا کوئی امکان نہیں

محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں اکتوبر میں گرمی کی لہر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے سماء کو بتایا کہ ماہ مئی کے بعد اکتوبر گرم ترین مہینہ ہوتا ہے اور اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.5ڈگری تک جاتا ہے تاہم کراچی میں ماہ اکتوبر میں گرمی کی کوئی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جمعہ کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

MET OFFICE

HEATWAVE

karachi weather

Faheem Sep 30, 2022 12:30pm
shukar allhamdullilah
Tabool ads will show in this div