بلاول بھٹو سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ملاقات

سوشل میڈیا پر یو این فورم کی بے لوث ملاقات قرار
<p>بشکریہ ٹوئٹر</p>

بشکریہ ٹوئٹر

امریکا کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملاقات کی۔

جمعرات 29 ستمبر کو واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بلاول بھٹو زرداری کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ میری والدہ کے بعد نیوزی لینڈ وزیراعظم نے حکومت کے سربراہ نے عہدے پر بچے کو جنم دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بارے گفتگو کی۔ جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ میری بیٹی بھی شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ 21 جون کو پیدا ہوئی۔

سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ کے فورم پر ہونے والی ملاقاتوں میں اس ملاقات کو بے لوث تعلق اور ملاقات سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔

BILAWAL BHUTTO

UNGA

UNITED NATIONS

JACINDA KATE LAURELL ARDERN

NEW ZEALAND PM

Tabool ads will show in this div