منڈی بہاؤالدین: شہریوں کے لئے ریسکیو سروسز میں اضافہ کردیا گیا

50 موٹرسائیکل ایمبولینسز کا اضافہ

منڈی بہاؤالدین میں شہریوں کو ریسکیو سروسز کی فوری فراہمی کے لئے 50 موٹرسائیکل ایمبولینسز کا اضافہ کردیا گیا۔

منڈی بہاؤالدین میں ریسکیو سروسز کی فوری فراہمی کے لیے موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شہر میں ریسکیو سروسز میں 50 موٹرسائیکل ایمبولینس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

موٹرسائیکل ایمبولینس سے تنگ گلیوں میں فوری طبی امداد کی سہولیات میسر ہونگی۔ بائیک ایمبولینس کو فرسٹ ایڈ کٹ اور جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے۔

ریسکیو انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہر میں رواں ماہ کے دوران 1600سے زائد کالز موصول ہوئی اور1854 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

Mandi Bahauddin

AMBULANCE

Tabool ads will show in this div