نسیم شاہ کا اہم ٹیسٹ کروانے سے انکار

کرونا کی وجہ سے ابھی قرنطینہ میں رہیں گے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے اہم ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔

لاہور میں فاسٹ بالر نسیم شاہ نمونیا سے صحت یاب ہوکر جمعرات کو ہوٹل پہنچ گئے مگر کرونا کی وجہ سے ابھی قرنطینہ میں رہیں گے۔

ڈاکٹرز نے قومی کرکٹر نسیم شاہ کو 3 ٹیسٹ ایچ آر سی ٹی، ڈی ڈائمر اور فیریٹن لیول تجویز کیے لیکن نسیم شاہ نے تینوں ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔

سماء نیوز نے کرکٹر نسیم شاہ کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی جس میں ان ٹیسٹوں کا مشورہ دیا گیا تھا۔

میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نسیم شاہ کو ڈاکٹرز نے 3 دن مزید آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن ڈاکٹرز کے آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ نسیم شاہ نے نہیں مانا۔

میڈیکل رپورٹ میں درج ہے کہ اگر ان میں علامات رہتی ہیں تو پھر نسیم شاہ کو مزید قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور تمام ٹیسٹ دوبارہ کروائے جائیں گے۔

NASEEM SHAH

Tabool ads will show in this div