چھٹا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دیدی

سیریز 3-3 سے برابر، فیصلہ کن میچ اتوار کو ہوگا

انگلینڈ نے پاکستان کو چھٹے ٹی 20 انٹرنیشنل میں باآسانی 8 وکٹ سے شکست دیدی، سیریز 3-3 سے برابر ہوگئی، فیصلہ کن میچ اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی 20 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، انگلینڈ نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، انگلینڈ نے 170 رنز کا ہدف دو وکٹ پر 14.2 اوورز باآسانی حاصل کرلیا۔

انگلش ٹیم نے شروع سے ہی پاکستانی بولرز کیخلاف جارحانہ انداز اپنایا، ایلکس ہیلز اور فل سالٹ کے درمیان 3.5 اوورز میں 55 رنز کی شراکت قائم ہوئی، سالٹ نے صرف 19 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 44 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایلکس ہیلز 12 گیندوں پر 27 اور ڈیوڈ ملان 18 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکیٹ نے 16 گیندوں پر 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 34 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا رہا، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں تاہم بابر اعظم انگلش بولرز کے سامنے ڈٹے رہے، انہوں نے 57 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

افتخار احمد 31، حیدر علی 18 اور محمد نواز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 7، شان مسعود صفر اور محمد آصف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی اور سام کورن نے 2، 2 جبکہ ریس ٹوپلے اور رچرڈ گلیسن نے ایک ایک شکار کیا۔

چھٹے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، وکٹ کیپر محمد رضوان انجری کے سبب میچ نہیں کھیل رہے انکی جگہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں، حارث سہیل کی جگہ شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارک ووڈ اور کرس ووکس کو آج کا میچ نہیں کھلایا جائے گا۔

پاک انگلینڈ سیریز صرف کرکٹرز نہیں بلکہ کرکٹ فینز کے اعصاب کا امتحان بھی لے رہی ہے، میچ کا فیصلہ کبھی آخری وکٹ تو کبھی آخری گیند پر ہوتا ہے۔

پانچویں ٹی 20 میں 6 رنز سے فتح نے بابرالیون کو سیریز میں تین، دو کی برتری دلادی تھی۔

ٹی 20 سیریز کرکٹ ڈپلومیسی کا ذریعہ بھی بن گئی ہے، پانچویں میچ میں امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

فاسٹ بالر نسیم شاہ بھی نمونیا سے صحتیاب ہوکر ہوٹل پہنچ گئے مگر کرونا کی وجہ سے قرنطینہ میں رہیں گے۔

Babar Azam

T20i

PAKISTAN ENGLAND SERIES

PHIL SALT

Abdulkhaliq Oct 01, 2022 07:13am
ٹیم میں ہو ٹیلنٹ ایسا۔ کھلاڑی ہو عبدالرزاق جیسا۔ دیکھ کردنیا کہے۔ واہ یہ کمال کیسا۔
Abdulkhaliq Oct 01, 2022 07:16am
مار مار کے حالت بگاڑی۔ اس کے سامنے انڈیا اناڑی۔ 194 رنز بناۓ ۔ سعید انور تھا وہ کھلاڑی۔
Tabool ads will show in this div