جوبائیڈن کی يوکرين کيلئے 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوری

یہ منظوری يوکرين کی معاشی اور فوجی امداد کے ليے دی گئی

امريکی صدر جوبائیڈن نے يوکرين کيلئے 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

غیرملکی خبرايجنسی کے مطابق امريکی سينيٹ نے منظوری يوکرين کی معاشی اور فوجی امداد کے ليے دی ہے۔

اس امداد میں يوکرين کی فوج کيلئے ہتھياروں، تنخواہوں اور رسد کيلئے 3 ارب ڈالر شامل ہیں۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امريکا يوکرين پرروسی دعوؤں کو کبھی تسليم نہيں کرے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس کی زيرِقيادت يوکرين ميں ريفرنڈم کبھی تسليم نہيں کريں گے اور روس نے يوکرين ميں ريفرنڈم کرواکر بین الاقوامی قوانين کی خلاف ورزی کی ہے۔

ukraine

AMERICA

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div