سیلاب زدگان کیلئے کراچی میں فنڈ ریزنگ کانسرٹس کا اعلان

دو اکتوبر کو ہونیوالے ایونٹ میں معروف گلوکار حصہ لیں گے

پاکستان کے نامور پاپ اور فوک گلوکار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فنڈ ریزنگ کانسرٹس کی تیاری میں مصروف ہیں، دو اکتوبر کو ہونیوالے ایونٹ سے حاصل رقم سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

لائیو میوزک اینڈ کانسرٹ 2022ء کا اہتمام آرٹس کونسل کراچی، عاصم اظہر اور کراچی جیم خانہ کلب کی مشترکہ کاوش سے کیا گیا ہے۔

پاکستان کے معروف اور بے حد پسند کئے جانیوالے گلوکار سیلاب متاثرین کی فنڈ ریزنگ مہم کیلئے 2 اکتوبر کو کراچی جیم خانہ کلب میں براہ راست پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

ان فنکاروں میں ینگ اسٹنرز، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ، عاصم اظہر اور رمیز علی شامل ہیں۔

مائی کراچی

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دی اسکیچز کے بانی لاہوتی کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ ایونٹ ’مائی کراچی‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ تقریب بھی 2 اکتوبر کو برنس گارڈن کراچی میں ہوگی۔

مائی کراچی میں لوک گلوکاروں کا ایک کنسرٹ اور آرٹ کی نمائش ہوگی، جس کی تمام آمدنی سیلاب زدگان میں تقسیم کی جائے گی۔

دی اسکیچز کے بانی سیف سمیجو اور لاہوتی نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایونٹ کی تیاری کی ویڈیو اور پوسٹرز شیئر کئے ہیں۔

گلوکار سیف سمیجو نے اپنی ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا ’ایک روزہ میگا ایونٹ کیلئے جس میں کنسرٹس، ورکشاپس اور لوک آرٹ مارکیٹ شامل ہیں ہمارے ساتھ شامل ہوں، تمام آمدنی سیلاب متاثرین بالخصوص خواتین فنکاروں میں تقسیم کی جائے گی۔

لاہوتی نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی، جس میں لکھا کہ ’سب سے بڑے فنڈ ریزنگ کانسرٹ‘ سے حاصل ہونیوالی آمدنی سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی پر خرچ ہوگی۔

ایونٹ کے ٹکٹ آن لائن کے ساتھ ساتھ کانسرٹ کے مقام پر بھی دستیاب ہوں گے۔

کراچی

Asim Azhar

aima baig

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div