فلسطین: جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 4 افراد شہید

اندھا دھند فائرنگ میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے، رپورٹ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور 44 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی درجنوں گاڑیاں جنین کے کیمپ میں داخل ہوئیں اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید اور 44 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز اور فلسیطنی شہریوں کے درمیان گزشتہ روز صبح شروع ہونیوالی جھڑپوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا۔

فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مزاحمت کی، جنین پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر پتھر پھینکے، جس کا جواب اسرائیلی فورسز کی جانب سے گولہ بارود اور آنسو گیس کی شیلنگ کی صورت میں دیا گیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے الجزیرہ کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جن کے نام احمد الوانہ، عابد ہاضم، محمد الوانہ اور محمد ابو ناسہ ہیں۔

Israel

OCCUPIED PALESTINE

Tabool ads will show in this div