امریکا نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی،وزیراعظم

وزیراعظم کا پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ امریکا نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی۔

پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیویارک میں امریکی صدر اور سیکریٹری خارجہ سے مفید ملاقات ہوئی، ماضی کو بھلاکر سنجیدہ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں طرف سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کیا جاتا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، امریکا پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، پاک،امریکا تعلقات کو چین یا افغانستان کے تناظرمیں نہیں دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں جب نوازشریف نے5ہزارمیگاواٹ بجلی بنانے کا فیصلہ کیا تو بجلی کی پیداوار کیلئے امریکی کمپنی نے سرمایہ کاری کی، کمپنی نے انتہائی شفاف اور تیزترین طریقے سے پاکستان میں پلانٹ لگایا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال ہماری وجہ سے نہیں، عالمی برادری کومشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اردو میں ایک جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔

pm shehbaz sharif

Pakistan-US relations

Tabool ads will show in this div