اللہ تعالیٰ نے حق کو فتح دلادی، نوازشریف کا مریم نواز کی بریت پر اظہار تشکر

5 سال میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر کمیشن بننا چاہئے،وزیردفاع

قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا ہے کہ انسان سچا ہو تو اللہ ساتھ نہیں چھوڑتا، اللہ تعالیٰ نے حق کو فتح دلادی ہے۔

لندن میں خواجہ آصف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کی بریت پر تبصرہ کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ کئی سال پہلے کہہ دیا تھا اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے نواز شریف کو بھی بہت جلد انصاف ملے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے 5 سال کا حساب کون دے گا؟ ثاقب نثار کی سربراہی میں عدلیہ نے جو کھیل کھیلا وہ بے نقاب ہو گیا۔ 5 سال میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر کمیشن بننا چاہئے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی وہ دیکھ لیکن اب نواز شریف کا بھائی وزیراعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی میں ہیرے نہیں کھوٹے سکے شامل تھے جن کا مقصد نواز شریف کی حکومت ختم کرنا تھا۔

Nawaz Sharif

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div