75 روپے کا یادگاری نوٹ اب عوام کی پہنچ میں

عوام بھی جمعہ سے یادگاری نوٹ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں سے حاصل کرسکیں گے

پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا گیا، عوام کل (جمعہ 30 ستمبر) سے یادگاری نوٹ حاصل کرسکیں گے۔

پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔

مرکزی بینک سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یادگاری نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچز میں دستیاب ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام بھی 75 روپے کا یادگاری نوٹ کل (جمعہ 30 ستمبر) سے خرید سکیں گے۔

بینک نوٹ کو انتہائی خوبصورت طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح، مادر ملت فاطمہ جناح، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور مسلمانوں کی عظیم تعلیمی تحریک کے بانی سرسید احمد خان کی تصاویر موجود ہیں۔

پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر جاری یادگاری نوٹ سبز زمرد رنگ کا ہے جبکہ اس کا سائز 147 ملی میٹر چوڑا اور 65 ملی اونچا ہے اور اس کے عقب پر قومی جانور مارخور اور پہاڑوں کے ساتھ دیودار درخت بھی دکھائے گئے ہیں۔

Rs.75 Note

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Tabool ads will show in this div