کیا وجے سالگاؤںکر کی واپسی ہورہی ہے؟

فلم دریشیام 2 کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے

اجے دیوگن کی فلم دریشیام کا سیکوئل جلد آنے والا ہے، بالی ووڈ اداکار نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر شیئر کردیا، جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

شائقین کی دلچسپی کیلئے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کیپشن لکها ’’آپ کو وجے اور اس کے خاندان کی کہانی تو یاد ہوگی ناں یا میں یاد دلا دوں؟‘‘۔

فلم دریشیام 2013ء میں اسی نام کی ملیالم فلم کا ریمیک تھی۔

ابهیشیک پاٹھک کی ہدایت کاری پر مبنی اس سیکوئل میں اجے دیوگن، تبو اور شریا سرن کے ساتھ اکشے کھنہ، ایشیتا دته، رجت کپور اور مرونال جادھو شامل ہیں۔

فلم میں اجے دیوگن ’وجے سالگاؤنکر‘ کے کردار میں اپنی بیٹی کی حفاظت کرتے دکھائی دیں گے، جس سے غلطی سے انسپکٹر جنرل (تبو) کے بیٹے کا قتل ہوجاتا ہے جو اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس سے قبل اجے دیوگن کی جانب سے انسٹاگرام پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کی گئی تھی، جس کا کیپشن تھا ’’یاد ہے 2 اور 3 اکتوبر کو کیا ہوا تھا؟‘‘، وجے سالگاؤںکر اپنے خاندان کے ساتھ واپس آ گئے ہیں۔

فلم دریشیام کا سیکوئل 18 نومبر 2022ء کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

indian cricket team

ajay devgan

DRISHIYAM2

Tabool ads will show in this div