احتجاج کی آڑ میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی صدر

مہسا امینی کی موت نے سب کو غمزدہ کردیا، ابراہیم رئیسی
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مہسا امینی کی موت نے سب کو غمزدہ کیا ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی کو افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا شرپسندوں کو فسادات کے ذریعے معاشرے کا امن کا خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں دو ہفتہ قبل کرد قوم سے تعلق رکھنے والی مہسا امینی کے اخلاقی پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد سے پر تشدد احتجاج جاری ہے۔

انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ ان مظاہروں کے دوران ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کم از کم 76 مظاہرین مارے جاچکے ہیں۔

امریکا نے گزشتہ دنوں ایران میں مہسا امینی کے قتل اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر ایران کی اخلاقی پولیس سمیت 7 اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

IRAN PRESIDET IBRAHIM RAISI

Tabool ads will show in this div