راولپنڈی سے اسمگل شدہ 26 ہزار کلو چائے کی پتی پکڑی گئی

کسٹمز انٹیلی جنس نے ٹرالر قبضے میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

محکمہ کسٹمز انٹیل جنس نے راولپنڈی میں 26 ہزار کلو اسمگل شدہ غیر ملکی چائے کی پتی قبضے میں لے لی، مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس راولپنڈی کے انسداد اسمگلنگ اسکواڈ نے اسلام آباد موٹر وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ غیرملکی چائے کی پتی برآمد کرلی، چائے کی پتی سے بھرا ٹرالر قبضے میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق قبضے میں لی گئی چائے کی پتی کا وزن 26 ہزار کلوگرام اور اس کی مالیت ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ چائے کی پتی گودام منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

smuggling

fbr

COSUM INTELIGENCE

Tabool ads will show in this div