لاہور میں 15 سال بعد بیوی کا قاتل گرفتار،مقدمہ درج

ملزم نے پولیس حراست میں قتل کا اعتراف کرلیا

لاہور پولیس نے 15 سال قبل بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ریاست علی نے 15 سال قبل چوہنگ میں اپنی بیوی تبسم شہزادی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دیے تھے۔

حکام کے مطابق مقتولہ تبسم شہزادی کے گھر والوں نے 15 سال تک بیٹی سے رابطہ نا ہونے پر شک کا اظہار کیا۔ خاتون کی ماں اور بہن نے ملزم کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کروایا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کی حراست میں اعتراف جرم کیا۔

پولیس نے قتل کے 15 سال بعد ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ قتل کے 15سال بعد مقتولہ کی ماں حفیظاں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

murder case

LAHORE POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div