سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 2200 روپے بڑھ گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونا بھی 1886 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 86 روپے پر پہنچ گیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 27 ڈالر اضافے سے فی اونس 1651 ڈالر ہوگئے۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

Tabool ads will show in this div