دیکھو ذرا کہہ کون رہا ہے ؟

میلان فیشن ویک میں فیشن آئیکون کیم کارداشیان کے لباس پر تنقید زارا نورعباس کو مہنگی پڑگئی۔

انسٹاگرام اسٹوری پر زارا نورعباس نے امریکی اسٹائل آئیکونKim Kardashian کے تنگ لباس پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ سکون کیا ہے؟ خوبصورتی کا بد ترین معیار۔

ایک طرف جہاںKim Kardashian سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں وہاں بہتی گنگا میں پاکستانی ایکٹریس زارا نورعباس نے بھی ہاتھ ڈال دیا ۔ لیکن کیم کے ڈریس پر کی جانے والی تنقید الٹا زارا کے گلے پڑ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے زارا سے ہی سوال پوچھ لیا کہ کیا اپنی فیلو سیلیبریٹی اشنا شاہ کو دیکھا کہ انہوں نے ہم ایوارڈز میں کیسا لباس پہنا ؟

 .

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ دیکھو کہہ کون رہا ہے ؟

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اپنے سیلبریٹز سے پوچھیں کہ انہوں نے ہم ایوارڈ کی تقریب میں کیسا لباس پہنا ؟

ایک صارف نے لکھا کہ سمجھ نہیں آیا کہ کیم نے ایسا کیوں کیا ؟ اتنا پیسہ خرچ کرکے انتہائی تکلیف دہ لباس کا انتخاب کیا ۔

ایک صارف نے لکھا کہ تم لوگ بھی انہی کو کاپی کرتے ہو۔

 ۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر اسے ایوارڈ مل جائے تو یہ اسٹیج پر کیسے جائے گی ؟

ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے خود ایسا ہی کیا اور اب دوسروں کو کیا کہہ رہے ہیں۔

 ۔
۔

kim kardashian

Ushna Shah

Zara Noor Abbas

HUM AWARDS

fashionista

Tabool ads will show in this div