ڈپریشن کا مرض خاموش قاتل بننے لگا

موبائل کے بےجا استعمال سے20 فیصد بچے بھی بیمار پڑرہے ہیں
Sep 29, 2022

سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں سے لوگ مریض بن رہے ہیں۔ ڈپریشن کے باعث دل کے مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ موبائل کے بےجا استعمال سے20 فیصد بچے بھی بیمار پڑرہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر بنا تصدیق خبروں کی بھر مار کے باعث دل کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

گھنٹوں موبائل فون کے استعمال کے باعث 20 فیصد بچوں میں بھی دل کا مرض بڑھ رہا ہے۔

فیصل آباد میں دل کے امراض کے ڈاکٹر فیصل نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی لوگ کوئی ایسی چیزدیکھتے ہیں جو ان میں ذہنی دباؤ اور خوف پیدا کرتی ہےتو اس سے ان کی دل اور دماغ کی نسوں میں Inflation پیدا ہوتی ہے اورخون کی گردش میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے جس سے دل کے دورے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹرز نے ڈپریشن اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

social media

heart diseases

Tabool ads will show in this div