مریم نواز کا عمران خان کےخلاف اعلیٰ اختیاراتی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

عمران خان کسی کا لاڈلہ ہوگا تو ہوتا رہے ہمارا لاڈلہ بالکل نہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کےخلاف اعلیٰ اختیاراتی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس نےجھوٹ بولا، بہتان لگایا، آج اس شخص کا چہرہ دیکھناچاہتی ہوں، اللہ تعالیٰ نے تمہیں ناکام کیا، سازشی بھی ثابت کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز پر گئے تھے اسی کے ساتھ واپس آئے، جس نےان پرالزام لگایا انہی سے اسحاق ڈارنےحلف لیا، نواز شریف بھی بہت جلد واپس آئیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر حلف کی خلاف ورزی کی، عمران خان تم ایک بےبس انسان ہو، عدم اعتماد کے وقت لوگوں کی منتیں کامیاب نہیں ہوئیں تو سازش کا ڈراما رچایا،اس سازشی سے ملک کو بچانا ہمارا فرض ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کھیل کھیل میں عمران خان ملک سے کھیل گیا، وہ جھوٹی سازش کی آڑ میں سب کچھ کرتا رہا ، آئی ایم ایف کی ڈیل میں پی ٹی آئی نے رکاوٹیں ڈالیں، پاکستان کو پیسے نہ ملتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔

مریم نواز نے عمران خان کے خلاف اعلیٰ اختیاراتی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی کا لاڈلہ ہوگا تو ہوتا رہے ہمارا لاڈلہ بالکل نہیں، عمران خان نے جعل سازی کی بنیاد پر افواج پاکستان میں پھوٹ ڈالنےکی کوشش کی، عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور اسد مجید کو بلاکر تفتیش کی جائے، وزرا اور حساس اداروں کے افسروں کو بھی جےآئی ٹی میں شامل کیا جائے، تحقیقات نہیں کرسکتے تو کمبل اوڑھ کر سوجائیں۔

آڈیو لیک سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ میری آڈیولیک میں عمران خان اوراس کا کوچ شامل ہے، میرے داماد کی آدھی مشینری عمران خان کے دور حکومت میں آئی تھی، وزیر اعظم شہبازشریف نے آدھی مشینری بھارت سے منگوانے کی اجازت نہیں دی۔

MARYAM NAWAZ

Avenfield reference

Tabool ads will show in this div