ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد مریم نے نواز شریف سے کیا کہا؟

اللہ نے آپ کو سرخرو کیا آپ کو مبارکباد

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو بری کئے جانے کے بعد انہوں نے اپنے والد نواز شریف سے جذباتی انداز میں ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے بری ہونے کے بعد جب مریم نواز باہر آئیں تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

مریم نواز نے والد سے کہا کہ اللہ نے آپ کو سرخرو کیا آپ کو مبارکباد ،اللہ تعالیٰ نے آپ کے مخالفین کو ناکام کیا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ فیصلہ سننے کے بعد سب سے پہلے والد کی یاد آئی، اللہ تعالیٰ نے آج نواز شریف کو سرخرو کیا ، سرجھکا کر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

مریم نوازنےمزید کہا کہ تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا، آزمائش لمبی اور وقت مشکل تھا لیکن گزر گیا، اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کرکے زیادہ عزت دے کر نکالا۔

Nawaz Sharif

MARYAM NAWAZ

Avenfield reference

Tabool ads will show in this div