فٹبال کا عالمی کپ،قطر جانے والےشائقین کےلیے اہم خبر

کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہوگا

قطرمیں فٹبال ورلڈکپ دیکھنے آنے والے شائقین کےلیے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق قطر کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نومبر میں فٹبال ورلڈکپ کے لیے 10 لاکھ شائقین قطر آئیں گے۔

ان شائقین کےلیے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے۔

ہیلتھ گائیڈ لائنز کےمطابق 6 برس سے زائد عمر کے شائقین فٹبال کو قطر کی پرواز لینے سے قبل کرونا وائرس منفی آنے کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔

قطر میں فٹبال کے عالمی مقابلے 20 نومبر سے شروع ہونگے۔

فٹبال

qatar

World Cup Football

Tabool ads will show in this div